حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ علی ابن ابی طالبؑ کوئٹہ کے مدیرِ اعلیٰ و سرپرست، حجت الاسلام والمسلمین علامہ محمد کاظم بہجتی نے قومی مرکز اور مجمع علمائے کوئٹہ کے زیرِ اہتمام منعقدہ "محرم الحرام اور فروغِ اخوت و یکجہتی کانفرنس" میں شرکت اور خطاب کیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد کاظم بہجتی نے قیامِ امام حسینؑ کے مقاصد، ظلم و استبداد کے خلاف امام حسینؑ کی استقامت و قربانی، موجودہ حالات میں علماء و خواص کی ذمہ داریوں اور امتِ مسلمہ کے درمیان اتحاد، اخوت اور یکجہتی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس حوالے سے اہم نکات بیان کیے۔
انہوں نے اس مؤثر اور بامقصد کانفرنس کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایسے پروگراموں اور ان میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا اور انہیں معاشرتی ہم آہنگی، ملکی سلامتی اور بین المسالک یکجہتی کے فروغ کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔

کانفرنس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، تاجر برادری، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نمائندگان، علاقائی معتبرین اور ملکی سلامتی کے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔










آپ کا تبصرہ